امریکی صدر کا عبادت گاہیں فوری کھولنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت اہم اور ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت  اہم اور ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جانا چاہیے۔ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر اور عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔

News Code 1900391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =