بھارتی وزیر اعظم کا کراچی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کے شہر کراچی میں طیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

News Code 1900390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =