کراچی میں طیارہ حادثے میں 19گھروں کو نقصان پہنچا

کراچي میں کورنگی کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں 19گھروں کو نقصان پہنچا ہے، طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچي میں کورنگی کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں 19گھروں کو نقصان پہنچا ہے، طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق طیارہ سانحہ میں 19متاثرہ گھروں میں سے دو گھر مکمل طور پر جل گئے ہیں، حادثے میں کالونی کا کوئی مکین ہلاک نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کالونی کی 3 خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ گھروں کے 16 مکینوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طیارے کے ملبے تلے مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

News Code 1900389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =