برطانیہ  کا سفر کرنے  والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ جون سے بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ جون سے بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ پریتی پٹیل نے کہا کہ  قرنطینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

 برطانوی وزیر داخلہ  پریتی پٹیل نے لندن کے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ حکام چیک کرسکیں گے کہ متعلقہ شخص قرنطینہ قواعد کی پابندی کررہا ہے کہ نہیں، پابندیوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی نہ کرانے والوں کو داخلے سے روک دیا جائے گا۔

 پریتی پٹیل نے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق ٹرین اور فیری کے ذریعہ برطانیہ پہنچنے والوں پر بھی ہوگا۔

News Code 1900383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =