امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار 647 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 45 ہزار 94 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار 647 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا  ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 45 ہزار 94 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 246 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 3 ہزار 201 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ برازيل میں اس مہلک  وائرس اب تک 21 ہزار 116  افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

News Code 1900382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =