پاکستان کا مسافر طیارہ موبائل ٹاور سے ٹکرا کر گھروں پر گر کر تباہ ہوا

کراچی میں عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے شکار مسافر طیارے نے تباہ ہونے سے قبل بظاہر 2سے 3مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے شکار مسافر طیارے نے تباہ ہونے سے قبل بظاہر 2سے 3مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کی۔ 

اطلاعات کے مطابق عینی شاہد شکیل احمد نے بتایا کہ طیارہ ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایک موبائل ٹاور سے ٹکرایا اور گھروں پر گر کر تباہ ہوا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے میں 100 سے زائد  افراد ہلاک ہوئے ہیں ملبے سے اب تک 97 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

News Code 1900381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =