دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 6 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 40 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 6 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 40 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 6 ہزار 78 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 583 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 60 ہزار 43 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =