ونزوئلا نے تیل کی سپلائی کی حفاظت کے لئے طیارہ شکن میزائل نصب کردیئے

ونزوئلا کے صدر نے ایران کی تیل بردار کشتیوں پر حملے کو ونزوئلا پر حملہ قراردیتے ہوئے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے صدر نے ایران کی تیل بردار کشتیوں پر حملے کو ونزوئلا پر حملہ قراردیتے ہوئے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیئے ہیں ۔ ایران کی جانب سے ونزوئلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکے ہیں ، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے ونزوئلا نے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیئے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 آئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔ امریکہ کی طرف سے غیر قانونی طریقہ سے  ایران اور ونزوئلا کے درمیان تیل کی تجارت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جاری رہی ہے جس پر ایران نے بھی امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

News Code 1900379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =