کورونا وائرس سے روس میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات کی تعداد 3 ہزار 249 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات کی تعداد  3 ہزار 249  تک پہنچ گئی ہے  جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئے۔

News Code 1900378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =