سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 364 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 364  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 728 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 149 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 300 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 652 ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔

News Code 1900376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =