پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1101 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس  مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 743 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 34 کورونا مریض موت کے منہ میں جا پہنچے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 653 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 20 ہزار 883 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 340 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 730 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 324 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 391 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 381 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 198 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 39 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

News Code 1900374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =