فلسطین بحر سے نہر تک فلسطینیوں کی ملکیت/ شہید سلیمانی کے خون سے مزاحمت کو قوت ملی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے اور فلسطین بحر سے نہر تک فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے اور فلسطین بحر سے نہر تک فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی سرزمین ، فلسطینیوں کی ملکیت ہے جو انھیں واپس ملنی چاہیے اور اس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں حزب اللہ کامؤقف اسلامی، ایمانی، انسانی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہے جو لوگ ہمارے  مؤقف میں تبدیلی کے خواہاں ہیں وہ سخت اشتباہ میں ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطینی مقدسات کا تعلق پوری امت مسلمہ سے ہے اور ہم فلسطینی کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمارا حقیقی دشمن امریکہ ہے ۔ امریکہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جمہوری حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ امریکہ کے ہاتھ فلسطینی عوام کے خون سے رنگین ہیں۔ امریکہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔ امریکہ در حقیقت عراق، شام، یمن، لیبیا اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو تحفظ فراہم کررہا ہے ۔ امریکہ کے شوم منصوبوں کے بارے میں امت مسلمہ کو آگاہ اور ہوشیا ر رہنا چاہیے۔ سید حسن نصر اللہ نے شہید سلیمانی کی فلسطینی عوام کے بارے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کے خون سے اسلامی مزاحمت کو استحکام اور قوت ملی ہے۔

News Code 1900371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =