دشمن کی ہر غلط فہمی کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف اف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر غلط فہمی کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف اف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر غلط فہمی کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سوم خردار خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے ایک بیان میں میجر جنرل باقری نے کہا کہ دفاع مقدس ایران کی حالیہ تاریخ کے اہم واقعات میں شامل ہے جس میں ایرانی قوم نے استقامت اور پائداری کے شاندار جلوے پیش کرکے عالمی سمراجی طاقتوں کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عراق کے سابق صدر صدام معدوم کو مغربی اور مشرقی دونوں بلاکوں کی بھر پور حمایت حاصل تھی  لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم نے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کی بنا پر صدام معدوم  اور اس کے تمام حامیوں کو شکست سے دوچار کردیا۔  انھوں نے کہا کہ سوم خردار ایرانی تاريخ کا اہم دن ہے جس دن ایرانی جوانوں نے خرم شہر کو دشمن کے ناپاک وجود سے پاک کرکے آزاد کرلیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایران دشمن کی ہر غلط فہمی کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دینے کے لئے امادہ ہے۔

News Code 1900370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =