بھارت میں شوہر نے فون نہ اٹھانے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

بھارت میں شوہرنے قرنطینہ توڑتے ہوئے ایک ضلع سے دوسرے ضلع پہنچ کر فون نہ اٹھانے اور شک کی بنیاد پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شوہرنے قرنطینہ توڑتے ہوئے ایک ضلع سے دوسرے ضلع پہنچ کر فون نہ اٹھانے اور  شک کی بنیاد پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گَڑ میں 25 سالہ للت کوروا بیوی کے فون نہ اٹھانے پر طیش میں آکر قرنطینہ سے فرار ہو گیا، لاک ڈاؤن کے دوران للت کوروا رائے پور سے جیش پور اپنے گھر پہنچا اور شک کی بنیا د پر اپنی بیوی پیار بائی کا ہاتھ کاٹ کر اسے اور اپنے 2 سال کے بیٹھے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق للت کے فرار ہونے کے بعد اس کی بیوی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر اس کے ہاتھ کو نہیں جوڑا جا سکا۔

ادھر مقامی پولیس کی جانب سے ملزم للت کوروا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کو دیئے گئے ملزم کے بیان کے مطابق وہ جب بھی اپنی بیوی کو فون کرتا تھا اس کا نمبر کسی دوسرے نمبر پر مصروف ہوتا تھا، اسے شک تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے ۔

للت  کے مطابق وہ اپنی بیوی سے بدلہ لینے کی نیت سے قرنطینہ سے بھاگا تھا، گھر پہنچنے پر اس نے اپنی بیوی کو فون پر کسی کے ساتھ باتوں میں مصروف دیکھا جس کے بعد آری کی مدد سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

News Code 1900367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =