پاکستان میں مسافر طیارہ رہائشی علاقہ پر گر کر تباہ / 95 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 95 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 95 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور  عملے کے 8  لوگوں کو لے کر کراچی آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کا رابطہ 2 بجکر 37 منٹ پر منقطع ہوا تھا، حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمارا عملہ ہنگامی لینڈنگ کے لیے تربیت یافتہ ہے۔ طیارہ گرنے سے کئي مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ پرواز نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تھی تاہم لینڈنگ سے چند ہی لمحوں پہلے پرواز کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق سول ایوی ایشن نے کراچی میں طیارہ حادثہ کے بعد فضائی آپریشن بند کردیا، پی آئی اے نے مختلف شہروں لاہور،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن روک دیا۔ امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ اس حادثے میں  اس حادثے کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں ۔

News Code 1900362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =