یوم قدس مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف احتجاج کا دن / فلسطینیوں کی جد و جہد کامیاب ہوجائےگی

پاکستان میں عراق کے مرجع آیت اللہ محمد یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی حسین نے یوم قدس کی مناسبت سے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جد و جہد آزادی عنقریب اپنےمنطقی انجام تک پہنچ جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی حسین نے یوم قدس کی مناسبت سے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جد و جہد آزادی عنقریب اپنےمنطقی انجام تک پہنچ جائےگی۔

ہادی حسین نے یوم قدس کو اہم عالمی دن قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ دن مظلوموں کی ظالموں پر فتح کا دن ہے ۔ یوم قدس بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں فیصلہ کن دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)  نے اپنی مدبرانہ حکمت عملی کے ذریعہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کیا اور اس طرح انھوں نے فلسطین کے بارے میں رونما ہونے والی تمام گھناؤنی سازشوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا۔

ہادی حسین نے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ محمد یعقوبی  کی طرف سے عالم اسلام کو درپیش چيلنجوں کے بارے میں گہری نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی کی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر گہری نظر ہے ۔

شیخ ہادی حسین نے مسئلہ فلسطین کے راہ حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا بہترین راہ حل خود فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہے اور اس سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جو راہ حل پیش کیا ہے وہ بہترین ، جامع اور جمہوری راہ حل ہے جو بین الاقوامی قوانین کے بھی مطابق ہے اس راہ حل کے مطابق فلسطین میں ریفرنڈم کرایا جائے کیونکہ ریفرنڈم فلسطینی مسئلہ کا ایک بنیادی ، جمہوری اور اساسی حل ہے یعنی اس راہ حل میں فلسطینی " مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں " کو اپنی حکومت تشکیل دینے  اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے ۔ ہادی حسین نے کہا کہ یوم قدس مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف احتجاج کا د ن ہے یہ دن شیعہ اور سنیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی ہے۔ یوم قدس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کی تحریک آزادی ان شاء اللہ  عنقریب کامیاب ہوجائےگی۔

News Code 1900347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =