مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایری زونا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ایری زونا کے شہر گلینڈیل کے ویسٹ گیٹ انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے شخص اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے۔
آپ کا تبصرہ