مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے  اہم حریت پسند رہنما جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے اہم حریت پسند رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت جاں بحق کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے اہم حریت پسند رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت جاں بحق کر دیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان  کل جماعتی حریت کانفرس کے  سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔ بھارتی فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے  پورے علاقے کو سیل کردیا ، جس کے بعد  فائرنگ کر کے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔۔  بھارتی فورسز نے کارروائی میں دو مکانوں کو دھماکہ خیز مواد لگا کر منہدم بھی کردیا  بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ حریت رہنما علیحدگی پسندوں کی حمایت اور رہنمائی کرتا تھا۔

News Code 1900314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =