چینی ماہرین کا کورونا وائرس کے علاج کی دوا بنانے کا دعوی

چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آئی ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس  کی روک تھام اور علاج کے لیے دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں تیار ہونےوالی دوا کا چین کی مشہور یونیورسٹی پکنگ میں تجربہ کیا گیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پرنہ صرف متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے بلکہ اس سے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔

تحقیقی پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دوا کی تیاری کے لیے بیماری سے صحت یاب ہوئے مریضوں کا پلازمہ استعمال کیا گیا ہے۔ دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا ہے ۔

News Code 1900313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =