سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 59 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 303 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 750 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 965 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 7 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 603 ہو گئے۔

News Code 1900312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =