دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 88 ہزار 831 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 24 ہزار 958 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 88 ہزار 831 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 24 ہزار 958 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 4 ہزار 736 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 448 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 59 ہزار 137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کےمریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد  دنیا کے تمام ممالک کی نسبت  سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =