برازیل میں کورونا وائرس اب تک  17 ہزار 983 افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 17 ہزار 983 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 885 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 17 ہزار 983  افراد ہلاک ہوچکے ہیں  جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 885 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار941 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 803 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 341 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 818 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 169 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 699 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 22 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 809 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 193 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 827 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 199 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 615 ہو گئے۔

News Code 1900309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =