امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 533 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 533 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وباء میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 533 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وباء میں مبتلا  ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 15 ہزار 870 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 249 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار 180 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کےمریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد  دنیا کے تمام ممالک کی نسبت  سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =