فلسطین کے بارے میں فیصلہ ، صرف فلسطینی ہی کرسکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہر قسم کا فیصلہ صرف فلسطینی ہی کرسکتے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہر قسم کا  فیصلہ صرف فلسطینی ہی کرسکتے ہیں ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دنیا گذشتہ سات دہائیوں سے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ مسئۂہ فلسطین کے حل کے بارے میں جتنی تجاویز پیش کی گئيں ان میں تاریخی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اس مؤقف پر قائم ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں جمہوری طریقہ سے تمام فلسطینی مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو شرکت کرنی چاہیے۔

News Code 1900295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =