سعودی عرب، ترکی ، مصراور الجزائر میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، مصراور الجزائر میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، مصراور الجزائر میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔

News Code 1900290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =