بھارتی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون سے جنسی زیادتی

بھارت کے ایک نجی اسپتال میں داخل کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون کو اسپتال عملے کے دو افراد کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گيا پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے ایک نجی اسپتال میں داخل کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون کو اسپتال عملے کے دو افراد کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گيا پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا کے  اسپتال میں کووڈ19 سے متاثر 20 سالہ مریضہ علاج کی غرض سے داخل تھی۔

 متاثرہ لڑکی نے چند روز قبل ہی ایک بچے کو جنم بھی دیا تھا، علاج کے دوران اسپتال عملے کے دو افراد کی جانب سے لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر 2 ملزمان ’ لوکُش اور پراوین ‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ملزمان میں سے ایک صفائی ستھرائی جبکہ دوسرا اسٹور ورکر کے طور پر اسپتال میں فرائض انجام دے رہا تھا ۔

ادھر اسپتال کے ترجمان کے مطابق ان دونوں ملازموں کو ایک نجی ایجنسی کے ذریعے اسپتال میں نوکری دی گئی تھی، دونوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

News Code 1900289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =