پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 939 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 43 ہزار 966 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 939 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 43 ہزار 966 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک  وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 939 ہو گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 30 ہزار 538 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، اس کے 342 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 ہزار 489 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 976 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 273 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 17 ہزار 241 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 280 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 230 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 334 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 820 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 38 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 34 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 9 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 550 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

News Code 1900286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =