مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد عبور کرکے داخل ہونے والے 161 بھارتی شہریوں کو جلاوطن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان افراد کو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر روانہ کیا جائے گا ۔
نارتھ امریکن پنجابی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ستنام سنگھ چاہل کا کہنا ہے کہ یہ افراد ان 1739 بھارتی افراد میں سے ہیں جو اس وقت امریکہ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ انہیں امیگریشن اینڈ کسٹم حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے وقت گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے 2018ء میں 611 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا تھا جبکہ 2019ء میں ان کی تعداد بڑھ کر 1616 ہوگئی۔ جن 161؍ بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ۔
آپ کا تبصرہ