سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد57 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 ہزار 345 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 320  تک پہنچ گئی ہے جبکہ  کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 ہزار 345 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 163 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 139 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 57 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 492 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 960 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

News Code 1900284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =