فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 239 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 927 ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 239 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 927 ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 722 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 678 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 188 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 709 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس 16 ہزار 853 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 368 تک جا پہنچی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 796 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 406 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 7 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 886 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 123 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 289 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 171 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 593 ہو گئے۔

News Code 1900281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =