چین سے 274 پاکستانی طلباء وطن واپسی کے لئۓ روانہ

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق چین کے شہر ووہان اور صوبے ہوبائے سے 274 پاکستانی طلبہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ ووہان سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق چین کے شہر ووہان اور صوبے ہوبائے سے 274 پاکستانی طلبہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ ووہان سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق چین سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ پہلی خصوصی پرواز تھی۔

اعلامیہ کے مطابق وطن واپس روانہ ہونے والے پاکستانی طلبہ ہوبائےکی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم تھے۔

پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نےخصوصی انتظامات کیے۔

News Code 1900280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =