صدر نے "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطہ کو ابلاغ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ"  کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

اس ایوارڈ کو اعلی انسانی اور اسلامی اقدار کی حفاظت اور فروغ  نیز عالمی سامراجی محاذ کے مقابلے میں فداکاری، ایثار اور مزاحمت کے مفاہیم  کے فروغ  اور شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدت ، ایثار اور فداکاری کی یاد میں تدوین کیا گيا ہے۔ سردار سلیمانی عالمی ایوارڈ  دو قسم پر مشتمل ہوگا ، جن میں " سردار سلیمانی اعلی ایوارڈ " اور " سردار سلیمانی ایوارڈ " شامل ہیں ۔ یہ ایوارڈ ہر دو سال میں ایک مرتبہ جغرافیائی دائرہ کار اور تاثیر کے اعتبار سے دیا جائے گا ۔ اس ایوارڈ کی انعامی رقم اور لوح تقدیر  کو مخیّر افراد کے ذریعہ فراہم کیا جائےگا۔

News Code 1900279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =