دنیا بھر میں کورونا وائرس سے3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 65 ہزار 853 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 767 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 8 ہزار 65 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =