ایرانی اور عراقی صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ميں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ميں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کو خطے کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  عراق کی سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغ کا ثبوت فراہم کیا جو عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کے لئے ضروری ہے۔

صدر روحانی نے عراق میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی کی طرح ایران کی طرف سے عراق کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے ساتھ موجودہ مشکلات سے عبور کرجائیں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کا اصلی سبب ہیں۔

صدر روحانی نے اس گفتگو میں عراقی صدر کو عید سعید فطر کی آمد کی مناسبت سے بھی پیشگی مبارکباد پیش کی۔

اس گفتگو میں عراق کے صدر برہم صالح نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کا اصلی سبب ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطے سے غیر علاقائی طاقتوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

News Code 1900275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =