پاکستانی حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

News Code 1900274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =