کینیڈا کا جنگی طیارہ گر کر تباہ/ خاتون پائلٹ ہلاک

کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں موجود دو پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں موجود دو پائلٹس میں سے ایک  خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈین فورسز سنوبرڈز ایئرکرافٹ برٹش کولمبیا کے کاملوپس نامی علاقے میں گرکر تباہ ہوا۔ جس سے ایک خاتون پائلٹ موقع پر ہلاک ہوئیں جبکہ دوسرے پائلٹ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ رائل فورسز کے ترجمان کاکہنا تھا کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ کینیڈین فورسز سنوبرڈز ٹیم کی ایک رکن اب ہم میں نہیں رہیں  جبکہ ایک اور رکن  زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

News Code 1900269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =