سعودی عرب میں موسلادھار بارش

سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا جبکہ طائف کے شمالی اور جنوبی محلوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  ملک کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے  ۔

جدہ نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ گرد آلود ہواؤں سے حد نگاہ بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

News Code 1900268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =