پاکستانی وزیر اعظم کا بھارت پر کشمیریوں کے حقوق نظر انداز کرنے کا الزام

پاکستان کے وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو طول دینے کے لیے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو طول دینے کے لیے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی کا آر ایس ایس  سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے۔ اولاً مقبوضہ خطے پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے اہلِ کشمیر کو حق خودارادیت سے محروم کیا جائے۔ثانیاً ایک سہ-شاخہ حکمت عملی کے ذریعے ان سے کمتر انسانوں کا سا برتاؤ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف چھرے والی بندوقوں سمیت غیرانسانی اسلحےکےبل پر پورےجبر سےانہیں کچلاجائے ۔ اس کے بعد ادویہ و خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کرنے کیلئےکرفیو نافذکیاجائے ۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھ اکہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ اہل کشمیر خصوصاً نوجوانوں کی بڑےپیمانےپرگرفتاریوں، ذرائع مواصلات کےانقطاع کےذریعے کشمیرکودنیاسےکاٹ ڈالاجائے۔

انہوں نے کشمیر پرقبضے کو طول دینے کے لیے بھارتی عزائم بیان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ خودارادیت کیلئےاہل کشمیر کےجدوجہد کےحق کو(سلامتی کونسل کی قراردادیں جس کی ضامن ہیں) پاکستان کی ایماء پرکی جانے والی دہشت گردی کا رنگ دے کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سےدنیا کی توجہ ہٹاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک جعلی کارروائی کے امکانات پیدا کئے جائیں۔

News Code 1900264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =