پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 903 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 41 ہزار 927 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 903 ہو گئی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 41 ہزار 927 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 903 ہو گئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد42 ہزار کے قریب ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 41 ہزار 927 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 903 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 140 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 11 ہزار 884 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد15 ہزار 346ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 260 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 16 ہزار 377 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 277 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 61 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 318 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 544 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 36 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 947 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 540 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

News Code 1900261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =