امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 978 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وباء میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 664ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 978 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وباء میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 664ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 90 ہزار 297 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 355کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 46ہزار 389 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 631 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 752 ہو چکی ہے۔

News Code 1900255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =