ایرانی وزیر خا رجہ کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خا رجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران کو ونزوئلا تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خا رجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  کو خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران کو ونزوئلا تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا ہے۔

جواد ظریف کاکہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی ونزوئلا ترسیل میں مداخلت کیلئے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہو گا۔

ایرانی وزیر خارجہ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

اطلاعات کے امریکی بحریہ کے4جہازوں کی طرف سے ایران کے تیل ٹینکروں  کے لئے مزاحمت کی  اطلاعات ہیں۔

ایران نے ونزوئلا کے ایران کے درمیان تعلقات کو قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میںق راردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1900253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =