افغانستان کے  شہر غزنی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے  شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں نے امریکہ  کے ساتھ امن  معاہدہ کرکے افغان حکومت اور عوام کے خلاف دہشت گردانہ حملے تیز کردیئے ہیں۔

News Code 1900252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =