خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان میں شدت آگئی

خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان شدت اختیارکرگیا، ایمپھین سپر سائیکلون کے درجے تک پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان شدت اختیارکرگیا، ایمپھین سپر سائیکلون کے درجے تک پہنچ گیا ہے۔ سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کراچی سے 2500کلومیٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوائیں 130ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق  20 مئی تک سائیکلون اڑیسہ اور کلکتہ کو متاثر کرسکتا ہے، سائیکلون کے اڑیسہ اور کلکتہ کو متاثر کرنے کی صورت میں گرم ہواؤں کا کراچی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کے کوئی اثرات نہیں ہوں گے، جبکہ سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

News Code 1900251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =