اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ہلاک

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ 58  سالہ چینی سفیر ڈو وی کی لاش تل ابیب میں ان کے اپارٹمنٹ سے ملی ہے، فوری طور پر ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے چینی سفیر کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ چینی سفیر ڈو وی اسرائیل میں فروری میں تعینات ہوئے تھے۔

News Code 1900247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =