پاکستانی حکومت نے طور خم اور چمن بارڈرز کو کھول دیا

پاکستانی حکومت نے افغانستان کے طور خم اور چمن بارڈرز کو دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے افغانستان کے طور خم اور چمن بارڈرز کو دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے افغانستان کے طور خم اور چمن بارڈر دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دیے ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی ایف سی کوئٹہ اور آئی جی ایف سی پشاور کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے علاوہ 6 دن سرحدوں سے ٹرک گزر سکیں گے، ہفتے کا دن ایس او پی کے تحت صرف پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کے لیے مختص ہوگا جب کہ باقی 6 دن پاک افغان بارڈر سے ٹرک کورونا کے لیے مقرر کردہ ایس او پی کے تحت گزر سکیں گے۔

News Code 1900243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =