مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے وزیراعظم نے تین ماہ کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد 3 جون سے اندورنی اور بیرونی پروازوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کے لیے ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق یورپ میں سب سے پہلے اور سب سے سخت لاک ڈاؤن کرنے والی اٹلی کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 4 مئی سے پارکس اور کچھ صنعتیں کھول دی گئی ہیں جب کہ 18 مئی سے دکانیں کھولنے اور نقل وحمل کی اجازت ہوگی۔
اٹلی کی حکومت نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اندرونی اور بیرونی پروازوں کو 3 جون سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2 جون کو اٹلی کا یوم جمہوریہ ہے جس میں دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد کے ملک میں آنے کے خدشے کے پیش نظر پروازوں کی بحالی ایک دن بعد رکھی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ