پاکستان میں تاجروں کا  پیر سے کاروبار کھولنے کا اعلان

پاکستان میں تاجروں نے پیر سے اپنا مکمل کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تاجروں نے پیر سے اپنا مکمل کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے تاجروں کے وفد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی، وفد میں کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر،جمیل پراچہ ، شیر جیل گوپلانی، چوہدری ایوب سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ عتیق میر ودیگر تاجروں نے کہا کہ ہم پیر سے اپنا مکمل کاروبار کھول رہے ہیں، ملازمین بے روزگاری سے پریشان اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اگر مارکیٹیں اسی طرح بند رہی تو یہ حلال کمانے والا طبقہ بھی چوری ،ڈکیتیوں یا پھر خودکشیوں پر مجبور ہوگا، بہتر یہ ہے کہ ہم کاروبار کھولیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

News Code 1900240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =