برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 466 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 466 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 161 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 466 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 161 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 763 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 24 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 625 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 365 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8ہزار 27 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 244 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے  ہلاک  ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 96 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 67 ہو گئے۔

News Code 1900230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =