امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 773 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 773 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 78 ہزار 428 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 248 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 232 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =