پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 873 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 873 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے  ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 873 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 27 ہزار 937 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 11 ہزار 341 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 584 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 252 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 ہزار 590 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 268 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 847 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 305 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 544 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 36 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 947 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 527 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض ہلاک ہوا ہے۔

News Code 1900227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =